Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی پہلی سیلفی1966ء میں بنائی گئی

لندن ..... نومبر1966ء میں جیمنی 12نامی خلائی جہاز کے ذریعے مدا ر کے سفر پر جانیوالے خلا نورد بلز آلٹرین نے تقریباً ساڑھے 5گھنٹے خلائی جہاز سے باہر نکل کر گزارے تھے اوراس موقع پر کچھ تصویریں بھی اتاری تھیں جسے آج کے دوران کی اصطلاح میں سیلفی کہا جا سکتا ہے کیونکہ انہوں نے یہ تصویر خود ہی اتاری تھی ۔ انہوں نے یہ تصویر ایک خاص قسم کے کیمرے سے اتاری تھی اور اس سے جو تصویریں بنائی گئیں ان کا سائز چوڑائی میں 8انچ اور لمبائی میں 10انچ بتایا جاتا ہے ۔ اپنے زمانے میں یہ تصویریں بہت مقبول ہوئی تھیں اور یادگار تصویریں جمع کرنے کے ایک شوقین نے ان تصویروں کو خریدا تھا ۔اب یہ تصویریں 14ستمبرکو لندن میں نیلام ہونیوالی ہیں ۔ نیلام گھر کے ذرائع کے مطابق اس کی ابتدائی بولی 1200پونڈ ہو سکتی ہے ۔ ناسا کی لائبریری میں یہ تصویریں’’ Nasa 66-69926‘‘کے نام سے درج ہیں ۔

شیئر: