Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12سال قبل لاپتہ جوڑے کی نعشیں ڈوبی ہوئی کار سے برآمد

والگا، روس ..... روس کے مشہور تاریخی دریا والگا سے غوطہ خورنے ایک ڈوبی ہوئی کار کو دریافت کر لیا ہے جس کے اندر 12سال قبل لاپتہ ہونیوالا جوڑا مردہ حالت میں پایا گیا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ 25سالہ عالیہ زرنوف اور 22سالہ کیرا شرکاسووا دونوں ہی دسمبر 2005ء سے لاپتہ تھے اور ہزار تلاش کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا ۔ اب ایک غوطہ خور نے اس جوڑے کو دریائے والگا میں ڈوبی ہوئی حالت میں دریافت کر لیا ہے ۔گاڑی سے ملنے والی دستاویزات اور ان کی گمشدگی کے بارے میں پولیس کے پاس موجود اطلاعات میں مماثلت کے بعد پولیس نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ یہ جوڑا وہی ہے جو 12سال قبل لاپتہ ہو گیا تھا ۔ واضح ہو کہ دریائے والگا میں جس جگہ سے ایک گاڑی ملی ہے وہ وسطی روس کے جمہوریہ جووا ش کے شہر شبکسری کے قریب ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ اس جوڑے کو آخری بار دسمبر 2005ء میں اس وقت دیکھا گیا تھا جب زرنوف نے اپنے والد کی کار لی تھی اور اپنی دوست کو کام سے فارغ ہونے کے بعد دفتر سے لانے گیا تھا ۔ پولیس برسوں تک ان دونوں کی تلاش کرتی رہی اور پھر کوئی سراغ نہ ملنے پر تلاش بند کر دی گئی تھی تاہم دونوں کے خاندان والے اب تک پریشان تھے کہ آخر یہ دونوں کہاں چلے گئے، بالآخر ان کی پریشانی اس طرح دور ہوئی کہ دونوں کی نعشیں مل گئیں اور اس طرح انہیں کسی حد تک اطمینان آگیا ۔

شیئر: