لاہور ... جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی ۔جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی حلقہ خواتین کی لیڈرشپ نے عائشہ سے رابطہ کر کے انہیں ساتھ چلنے کو کہاہے۔انہوں نے کہاکہ عائشہ میں جب اتنی جرات پیدا ہوئی کہ پریس کانفرنس میں بیٹھ کرایسی باتیں کریں تو ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ملک کی بہترخدمت کرسکیں۔ اس کے لئے سب سے بہتر پلیٹ فارم جماعت اسلامی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلالئی حلقہ خواتین کے ساتھ مل کر چلیں گی تو انہیں اور بھی عزت ملے گی۔ اس سے خواتین میں بھی جرات اور حوصلہ پیدا ہوگا۔