اسلام آباد ...تحریک انصاف کی سابق رہنما ایم این اے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان کے میسج میں شادی کا اشارہ ہوتا تھا۔ عمران خان بے ہودہ میسج کرتے تھے۔2013 میں عمران کے بے ہودہ میسج آنے لگے۔ مجھے شرم آرہی تھی اس لئے بات نہیں کی۔ ٹی وی انٹرویو میں گلالئی نے دعوی کیا کہ تمام میسجز کا ریکارڈ موجود ہے ۔ اپنے والد او ربھائی کو لے کر عمران کے پاس گئی تھی۔ میرے والد نے پوچھا تو ادھر ادھر کی باتیںکرنے لگے۔ عائشہ نے کہا عمران کی وجہ سے سیاست میں نہیں آئی اور نہ سیاست چھوڑوں گی۔