یمنی عازمین کا پہلا کاررواں 20ذی قعدہ کو مملکت پہنچے گا، وزارت حج و عمرہ کا بیان
مدینہ منورہ (یوسف بلوچ) یہاں وزارت حج و عمرہ نے ضیوف الرحمن کے خیر مقدم کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بنتن نے بری سرحدی راستوں سے آنےوالے ضیوف الرحمن کے استقبالیہ پروگرام کا افتتاح کردیا۔ تمام سہولتیں مہیا کردی گئیں۔ آج جمعہ سے حاجیوں کے قافلے بری سرحدی چوکیوں پر آنا شروع ہوجائیں گے۔ جدیدة عرعر چوکی سے بری راستے سے آنےوالے عازمین کا پہلا کاررواں پہنچ گیا۔ وزارت نے بری سرحدی چوکی پہنچتے ہی حجاج کو خوراک پیکٹ پیش کرنے کا انتظام کردیا۔ عرعر، حالتہ عمار، البطحاء، کنگ فہد پل اور الرقعی سے عازمین ارض مقدس پہنچیں گے۔ یمنی عازمین کے قافلے 20ذی قعدہ سے آنا شروع ہونگے۔