Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلالئی نے عمران کے میسج دکھا دئیے؟

اسلام آباد.. معروف ٹی وی اینکرحامد میر نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی نے مجھے عمران خان کے بھیجے گئے میسج دکھائے ہیں اس سے ان کے الزامات کو تقویت ملتی ہے۔ حامد میر نے بتایا کہ انٹرویو کے دوران میں نے گلالئی سے کہا کہ کچھ میسج مجھے دکھا دیں،جس پر عائشہ نے کہا کہ یہ قانونی مسئلہ ہے اور میسجز دکھانے سے انکار کیا پھر گلالئی میسجز دکھانے پر راضی ہوگئیں۔سینیٹر ستارہ ایاز وہیں تھیں جو سارا معاملہ دیکھ رہی تھیں۔حامد میر نے کہا کہ عمران خان کے جو میسج میں نے دیکھے اس سے گلا لئی کے الزامات کو تقویت ملتی ہےتاہم ضروری ہے کہ باقاعدہ تحقیقات ہوں۔ حامد میر نے مزید کچھ بتانے سے انکار کیا اور کہا عائشہ گلا لئی نے درخواست کی ہے کہ ان پیغامات کے متعلق کسی کو کچھ نہ بتائیں۔

 

شیئر: