اسلام آباد... مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز ناراض ہو گئے ۔ کابینہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق دانیال عزیز نے قیادت سے وفاقی وزیر بنانے اور پسند کی وزارت دینے کو کہا تھا ۔ انہیں وزیر مملکت بنایا جارہا تھا جس پر وہ ناراض ہو گئے۔ حلف برداری تقریب میں بھی شرکت نہیں کی۔ پانامہ کیس اور دیگر اہم مقدمات میں حکومت کے موقف کی ترجمانی کرنے والے ان کے دوسرے ساتھی طلال چوہدری وزیر مملکت بن گئے ۔ انہوں نے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا لیکن دانیال عزیز وفاقی وزیر نہ بن سکے ۔