Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلالئی کے الزامات، تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی

اسلام آباد... قومی اسمبلی نے جمعہ کو عائشہ گلالئی کے معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنانے کی تحریک منظور کرلی۔ ن لیگ کی خاتون رکن اسمبلی نے تحریک پیش کی۔کثرت رائے سے منظوری دی گئی۔تحریک کے مطابق اسپیکر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے یہ کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی ۔ اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔ اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ ایوان کی عزت بڑھانی ہے۔ گالی گلوچ کرکے کمی نہیں کرنی۔وزیراعظم نے کہا کہ الزام لگانے والے اور جس پر الزام لگایا گیا دونوں کی عزت کرتے ہیں۔ عمران خان کواپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر عائشہ گلالئی تحفظ چاہتی ہیں تو آئی جی اسلام آباد کو ہدایت دے دی ، وہ انہیں 24 گھنٹے تحفظ دیں گے۔ دریںاثناءعائشہ گلالئی کے معاملے پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ ہوا۔تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا کہ مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ماروی میمن نے دھمکی دی ہے۔ 

 

شیئر: