عسیر۔۔۔۔سعودی افواج نے مملکت کی جنوبی سرحدوں سے متصل یمن کے شمالی علاقوں میں جمع حوثی باغیوں پر میزائلوں اور توپ خانوں سے حملہ کرکے انہیں بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا۔عسیر ریجن کے ظہران الجنوب میں فوجی آپریشن کے دوران 2فوجی جاں بحق ہوگئے ان میں ایک میجر بھی شامل ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ میجر محمد العضیانی اور فہد بن عبداللہ الذیابی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جنوبی سرحد پر ڈیوٹی کے دوران حوثیوں کے حملے میںجاں بحق ہوگئے۔