Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحقیقات سے متعلق ایرانی بیان درست نہیں، مملکت

ریاض۔۔۔۔۔سعودی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ تہران میں سعودی سفارتخانے اور مشہد میں قونصل خانے پر حملے سے متعلق تحقیقات مکمل کرنے کا ایرانی دعویٰ سراسر غلط ہے۔ دفتر خارجہ نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایرانی حکام شروع ہی سے ٹال مٹول اور آنا کانی کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ سعودی عرب نے ایران کو مطلع کیا تھا کہ اس کا وفد 25سے 29دسمبر 2016کے دوران ایران میں موجود ہوگا اور وہاں سعودی سفارتخانے اور قونصل خانے کے معائنے کی ایران کی کارروائی میں شریک ہوگا۔ دفترخارجہ نے بتایا کہ ایران نے مذکورہ تاریخ گزرنے کے 4ماہ بعد سعودی وفد کے دورے کیلئے نئی تاریخ متعین کرنے کیلئے کہاگیا۔ سعودی عرب نے اس کے جواب میںایران کو پیغام بھیجا کہ ہمارا وفد 3جولائی 2017کو ایران پہنچ سکتا ہے ۔ ایران نے اس کی منظوری دیدی تاہم ایرانی حکام نے سعودی ٹیم کو لے جانے والے طیارے کو اترنے کی منظوری یکم اگست 2017کو بھیجی ۔یہ منظوری بھی ایران کی ٹال مٹول کے حوالے سے سعودی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان جاری کرنے کے بعد بھیجی گئی۔

شیئر: