حال ہی میں عامر خان کی نئی فلم ”سیکریٹ سپراسٹار“ کا نیا ٹریلر ریلیز ہوا ہے۔عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راو دونوں اس فلم کی تشہیر کیلئے میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ ایک تقریب کے دوران عامر خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کرن راو فلموں میں اداکاری کریں ۔ عامر کا کہنا ہے کہ سب جانتے ہیں کرن ایک بہترین فلم ڈائریکٹر ہیں مگر ان کی اداکاری کے ٹیلنٹ کو کوئی نہیں جانتا۔ میں کئی بار کرن سے اداکاری کرنے کی فرمائش کرچکا ہوں مگر وہ نہیں مانتیں ۔ کرن راو کا کہنا ہے کہ مجھے کالج کے دنوں میں اداکاری کرنا اچھا لگتا تھا مگر اسکو پیشہ بنانا مجھے پسند نہیں۔