Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبیریا میں پوٹین کی سیر و تفریح

ماسکو ....روسی صدر پوٹین ان دنوں سائبیریا کے دور دراز علاقے” توا“ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ یہ سارا پہاڑی علاقہ ہے جہاں کی خوبصورتی سے 64سالہ صدر خوب انجوائے کررہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مچھلی کا بھی شکار کیا اور دھوپ بھی سینکی۔ انکے ہمراہ وزیر دفاع سرگئی سوئیگو بھی تھے جنہو ںنے انہیں اس ہفتے کے اوائل میں کانکنی کے حادثے کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ پوٹین گرمی کی چھٹیاں مناتے ہیںا و راس دوران وہ ملک کے دور دراز علاقوں میں جاتے ہیں۔بالکل عام لوگوں کی طرح انہوں نے اپنی شرٹ بھی اتاری ہوئی تھی اور دھوپ کا بھی مزا لے رہے تھے۔ وہ عام طور پر اس علاقے میں بھی آتے رہے ہیں، اگرچہ یہاں سیاح زیادہ نہیں آتے۔ چھٹیوں کے دوران وہ اکثر اپنی شرٹ کے بغیر نظرآتے ہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ صدر پوٹین اِن چھٹیوں میں مختلف مشاغل میں حصہ لیکر قوم کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ابھی وہ صحتمند ، مضبوط اور جوش و جذبے کے حامل ہیں۔
 
 
وڈیو دیکھنے کے لئے کلک کریں:
http://bit.ly/2uc50W5
 

شیئر: