Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبزی خوروں کو زیادہ ڈپریشن؟

لندن .... سبزی خور ہمیشہ ہی گوشت کھانے والوں کو سبزی کھانے کے فوائد سے آگاہ کرتے نظرآتے ہیں تاہم ماہرین کا کہناہے کہ سبزی خور وں کوگوشت کھانے والوں سے دگنا ڈپریشن ہوتا ہے۔ برسٹل یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق گوشت چھوڑنے کا مطلب یہ ہے کہ سبزی خور وٹامن اور معدنیات کم استعمال کررہے ہیں۔ ان میں بی 12وٹامنزکی کمی ہوجاتی ہے جس کے اثرات انسان کے موڈ پر پڑتے ہیں اور اگر موڈ خراب رہے تو اسکے دماغی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جنوب مغربی انگلینڈ میں 10ہزار کے قریب لوگوں پر اس سلسلے میں تجربات کئے گئے۔ جس کے بعد یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

شیئر: