Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف جی ٹی روڈ سے لاہور جائینگے

اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اتوار کو موٹر وے کے بجائے بدھ کو بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتے کو پنجاب ہاوس میں پارٹی رہنماوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر ا علی پنجاب شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ڈاکٹر آصف کرمانی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب،امیر مقام، طلال چوہدری، اسحاق ڈار،دانیال عزیز پرویز رشید اور مصدق ملک کی شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوازشریف کی اتوار کو براستہ موٹروے لاہور رو انہ نہیں ہونگے۔ بدھ کی صبح جی ٹی روڈ سے لاہور جائیں گے۔ تمام انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ سابق وزیر اعظم کی لاہور روانگی کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ مسلم لیگی تنظیموں ، عہدیداروں ، ایم این ایز، ایم پی ایز اور لیگی کارکنوں کی خواہش اور مطالبے کیا گیا ۔

 

شیئر: