نیویارک.... نیشنل سیفٹی کونسل نے اپنی حالیہ سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کے تقریباً43فیصد افراد کم خوابی کا شکار ہیں اور وہ 7گھنٹے سے بھی کم سوتے ہیں جبکہ اس نیند کے دوران بھی وہ کئی بار اٹھتے ہیں۔سروے سے پتہ چلا ہے کہ ان میں سے 97فیصد ایسے ہیںجو اپنے کام اور روزانہ کی مصروفیات کی وجہ سے کافی تھک جاتے ہیں۔ تو جس طرح تھکن سے نیند آتی ہے اسی طرح زیادہ تھکن بھی نیند اڑا دیتی ہے۔47فیصد افراد دفتر میں ہی اپنی نیند پوری کرلیتے ہیں۔ماہرین کاکہناہے کہ ملارمتیں برقرار رکھنے کی تگ و دو اور زیادہ دیر تک کام کرنا صحت پر اثر انداز ہورہا ہے اور نیندیں اڑتی جارہی ہیں۔ ماہرین نے یہ بھی کہا کہ مالکان کے دباﺅ کی وجہ سے ملازمین اپنی ڈیوٹی پر وقت سے پہلے پہنچتے ہیں اور دیر سے اٹھتے ہیں۔