لکھنو..... ہردوئی کی ضلع جیل میں قیدیوں نے انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور دھرنا پر بیٹھ گئے۔ قیدیوں نے کل نہ تو جیل کا ناشتہ کیا اور نہ دوپہر کا کھانا کھایا۔ قیدی جیل انتظامیہ سے سخت برہم ہیں کہ وہ ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع حکام نے قیدیوں سے رابطہ قائم کیا اور انہیں اپنا احتجاج ختم کرکے سمجھوتہ کرنے کا مشورہ دیا لیکن قیدیوں نے یہ مشورہ قبول نہیں کیا اور کہا کہ سب سے پہلے ڈپٹی جیلر اور 6وارڈنز کو ہٹایا جائے، اس کے بعد ہم گفتگو کریں گے ۔تادم تحریر قیدیوں کا احتجاج جاری تھا۔