مدینہ منورہ.... مدینہ منورہ میں جمعہ تک پہنچنے والے عازمین کی تعداد 2لاکھ22ہزار444ہوگئی۔ صرف جمعہ کے دن 28 ہزار754 عازمین مدینہ منورہ پہنچے ۔ادارہ ادلاءکی طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کے دن پہنچنے والے عازمین میں سے 26931عازمین شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچے جبکہ 1823 بری راستے سے مدینہ منورہ میں داخل ہوئے۔ جمعہ کے دن 16ہزار326عازمین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔ اب تک مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جانے والے عازمین کی تعداد 37007ہے۔ اس وقت مدینہ منورہ میں ایک لاکھ 85ہزار 416 عازمین موجود ہیں۔ سب سے زیادہ عازمین انڈونیشیا کے ہیں۔ انکی تعداد 48 ہزار497ہے۔