Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

419653نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ریاض .... بطحاءسرحدی چوکی کے اہلکاروں نے 4لاکھ19ہزار653نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ بطحا ءکے کسٹم حکام نے کہا ہے کہ بری راستے سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنےوالے ایک مسافر کی گاڑی کے خفیہ خانوں میں نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیں۔کسٹم افسران نے معمول کی کارروائی کے دوران گاڑی کی چھت میں بنائے گئے خفیہ حصوں سے یہ گولیاں برآمد کیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بطحاءسرحدی چوکی کے اہلکاروں نے 357ہزار نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

شیئر: