Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوپ سے بچنے کا اہتمام کریں، وزارت صحت

ریاض.... وزارت صحت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کو آگا کیا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدید لہر کے باعث دھوپ سے بچنے کا اہتمام کریں۔ وزارت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ صبح 11بجے سے دوپہر 3بجے تک کھلے مقامات پر زیادہ وقت کیلئے نکلنے سے گریز کیا جائے۔ تیز دھوپ کیوجہ سے متعدد بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ شہری و غیر ملکی دھوپ میں جب نکلیں تو اس سے بچاﺅ کیلئے ٹوپی، چھتری اور سن گلاس کے علاوہ کھلے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں۔گرمی کے خطرناک اثرات سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔

شیئر: