Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: 4لاکھ درہم لوٹنے والا گروہ گرفتار

  ابوظبی..... ابوظبی پولیس نے صرافہ کی گاڑی سے 4لاکھ درہم لوٹنے والے افریقی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ابوظبی پولیس کے سربراہ بریگیڈیئر محمد سہیل الراشدی نے کہا ہے کہ افریقی گروہ نے رقم لیجانے والی گاڑی کو اسلحہ کے زور پر لوٹا تھا۔ اطلاع ملنے پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گروہ کو صناعیہ العین علاقے سے گرفتار کرلیا۔گرفتاری کے بعد گروہ کے افراد نے کہا کہ انہوں نے پیشگی منصوبے کے تحت رقم لیجانے والی گاڑی کی مکمل طور پر نگرانی کی اور اسکی نقل و حرکت کا جائزہ لیا۔انہیں معلوم ہوا کہ کس وقت گاڑی ویران علاقے سے گزرتی ہے۔ الراشدی نے صرافہ کے مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ رقم لانے او رلیجانے والی گاڑی کی سلامتی کے ضوابط سخت کئے جائیں۔

شیئر: