چترال ...پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات سنجیدہ ہیں ۔عمران خان پر سنگین الزامات لگے ہیں۔ پاکستان میں خواتین کو ہراساں کرنے کا قانون موجود ہے ۔گلالئی کے معاملے کو قانون کے مطابق دیکھا جائے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی الزامات کی سیاست نہیں کرتی ۔جھوٹے الزامات لگانا عمران خان کی عادت ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ این اے120 کے ضمنی انتخاب سے شہباز شریف شکست کے ڈر سے پیچھے ہٹے ہیں ۔ نواز شریف کی جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور آمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب الوداعی دورہ کر رہے ہیں ۔انہیں انجوائے کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے چترال سے الیکشن لڑنے کی دعوت ملی ہے۔ اس بارے میں پارٹی فیصلہ کرے گی۔