Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران نے کہا دھرنے میں لڑکیاں آئیں گی تو لڑکے بھی آئینگے

  اسلام آباد... تحریک انصاف کی سابق رہنما اور قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی نے دعوی کیاکہ 2014 کے دھرنے میں عمران خان نے جلسے میں شادی کی بات صرف اس لئے کی تھی کہ وہ لڑکیوں کو متاثر کرکے دھرنے میں شامل کرنا چاہتے تھے۔یہ بات میں نے خود سنی تھی کہ عمران خان چاہتے تھے کہ جب لڑکیاں دھرنے میں آئیں گی تو پھر لڑکے بھی ضرور آئیں گے۔ اس طرح لوگوں کی تعداد زیادہ ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شادی کی پیشکش ریحام خان سے شادی سے قبل کی لیکن ا±س کے بعد بھی ایک میسج میں شادی کی طرف اشارہ کیا تھا۔ عمران خان میسجز میں دھمکیاں نہیں بلکہ غلط زبان اور الفاظ کا استعمال کیا کرتے تھے۔ مسلسل غیر اخلاقی میسجز آتے رہے۔ میرا رویہ بہت مناسب رہتا تھا ۔ ایک مرتبہ ان میسجز پر عمران خان کو سخت غصے میں جواب دیا۔عمران خان کے بعد پارٹی کے ترجمان نعیم الحق کی طرف سے بھی شادی کے لئے میسجز آئے۔ عمران صرف میسجز کی حد تک ہی نہیں بلکہ ملاقاتوں کے دوران بھی اس طرح کی بات کرنے کی کوشش کیا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ میرے استعفے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس وقت تحریک انصاف کا پورا مافیا میرے اور میرے والد کے سامنے کھڑا ہوچکا ہے۔

شیئر: