کراچی ....پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی۔ ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق سعودی عرب کے قریب زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی ٹھیک کرلی گئی ۔ واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاکستان میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی بین الاقوامی زیر آب کیبل آئی ایم ای۔ڈبلیو ای میں خرابی کے باعث ملک میں تھری جی اور فور جی سمیت انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔