اسلام آباد... سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں عمران خان کو کوئی مبارکباد نہیں دی۔عمران خان سے صرف مصافحہ ہوا اور کوئی بات نہیں ہوئی۔ بہتر ہوگا یہ بات عمران خان سے پوچھ لی جائے ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی پر سابق مشیر خار جہ سرتاج عزیزنے عمران خان کو مبارکباد دی اور کہا کہ خان صاحب آپ نے بڑا معرکہ سر کرلیا ۔سابق مشیر خارجہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہم سب کے ساتھ مصافحہ بھی کیا۔