جدہ .... جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹیکسی ڈرائیوروں نے شکوہ کیا ہے کہ ایپلی کیشن ٹیکسیاں” اوبر “اور” کریم“ نے ہماری روزی روٹی کا مسئلہ پیدا کردیا۔پہلے اوبر اور کریم کی ٹیکسیاں ہوائی اڈوں سے مسافر لانے لیجانے کا کام نہیں کررہی تھیں۔ اب یہ سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں پر بھی سرگرم ہوگئی ہیں۔ جدہ ایئرپورٹ پر ایک ٹیکسی ڈرائیور محمد ناصر نے المدینہ اخبار سے گفتگو میں بتایا کہ مجھے سواری لینے کیلئے گھنٹوں ایئرپور ٹ پر انتظار کرنا پڑرہا ہے۔ اوبر اور کریم کے ڈرائیور براہ راست مسافر سوار کرکے لیجانے لگے ہیں۔ہمیں مشکل ہورہی ہے۔ ایک اور ڈرائیور کا کہناتھا کہ ہمیں ایئرپورٹ سے سواریاں لینے کیلئے سالانہ ایک ہزار ریال فیس دینا پڑتی ہے۔ فی گھنٹہ 5ریال ادا کرنا پڑتے ہیں۔ روزی روٹی کمانا مشکل ہوگیا ہے۔