Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگرد ہتھیار پھینک دیں، 320 عمائدین

ریاض .... العوامیہ شہر سے متصل القدیح قصبے کے 320عمائدین اور مذہبی رہنماﺅں نے مطالبہ کیا ہے کہ فتنہ پھیلانے والے دہشتگرد ہتھیار پھینک دیں اور سعودی قیادت سے تعاون کریں۔ انہوں نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ العوامیہ اور المسورہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ القدیح قصبے کے لوگ ماضی میں دہشتگردوں کی دھماکہ خیز سرگرمیوں کو بھگت چکے ہیں۔ جو شخص بھی امن واستحکام کو نقصان پہنچائے گا اس سے نمٹا جائیگا۔ اعلامیہ پر دستخط کرنے والوں میں ادارہ اوقاف کے سابق جج شیخ محمد العبیدان جیسی مذہبی شخصیات بھی شامل ہیں۔ 

شیئر: