Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیجریا کے 222عازمین کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

ریاض.... ٹریبیان آن لائن ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ نائیجریا کی مڈ ویو ایئرلائنزکی عازمینِ حج کو سعودی عرب لیجانے والی پرواز خرابی کے باعث مشکل سے دوچار ہوگئی۔ اسے طیارہ تبدیل کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق b767ساختہ طیارے سے 222 نائیجریا کے عازمین سعودی عرب جارہے تھے۔ طیارہ رن وے پر دوڑتے ہوئے پرندوں کے جھنڈ سے ٹکرا گیا جس پر اس کے اگلے حصے میں خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے فوری طور پر طیارہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔222نائیجرین حاجی ممکنہ حادثے سے بچ گئے۔

شیئر: