Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی کیخلاف ریفرنس، جے آئی ٹی ارکان گواہ

اسلام آباد.....احتساب بیورو نے نواز شریف اور انکے خاندان کے دیگر افراد کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کرلی۔ 4ریفرنس تیار کئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جی آئی ٹی کے 6ارکان کو گواہوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ نیب نے ریفرنس کیس کی تیاری میں جے آئی ٹی کے پیش کردہ مواد کو بنیاد بنایا ہے جبکہ ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے مواد سے بھی مدد لی گئی ہے۔دریں اثناءنیب ریفرنس کی مانیٹرنگ کیلئے سپریم کورٹ کے جج کی تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ بیرسٹر ظفر اللہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے جج کی تعیناتی سے عدالت پر دباءہوگا۔

شیئر: