Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوم کیخلاف سازش ہورہی ہے،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے شریف فیملی کو صفائی کا پورا موقع دیا ۔ ملک کے وزیر اعظم کے خلاف5 رکنی بنچ نے فیصلہ دیا ہے۔ اب نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ یہ فیصلہ نہیں مانتا، ساز ش ہوگئی۔ قوم کو بتایا جائے کیا ساز ش ہو رہی ہے؟ ۔اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نواز شریف فیصلہ نہیں مانتے تو باقی ملزم کیسے مانیں گے ۔ اب ایک مجرم سرکاری خرچے پر اسلام آباد سے لاہور جارہا ہے ۔ غریب قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں سے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔قوم کے خلاف بڑی سازش ہو رہی ہے۔ کیا سابق وزیر اعظم کا سڑکوں پر نکلنا جمہوریت کے خلاف ساز ش نہیں۔کہیں آپ کو باہر بیٹھے بہی خواہوں کی طرف سے اشارہ تو نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کیا جارہا ہے۔ ہم جمہوری اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ نواز شریف نیب کیسز سے خوفزدہ ہیں۔انہیں پتہ ہے کہ نیب میں پھنس جائیں گے ۔سابق وزیر اعظم اپنی کرپشن بچانے کے لئے سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ وہ جو مرضی کرلیں انہیں شکست ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کو شریف خاندان سے الک کرنا ہوگا ۔ کیا ایک سیاسی جماعت ایک خاندان کی کرپشن چھپانے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ عائشہ گلالئی کے الزامات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ جو الزام لگاتا ہے وہی ثبوت دیتا ہے ۔

 

شیئر: