Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں چاند گرہن کی نماز

مکہ مکرمہ... ہزاروں عازمین ، سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب مسجد الحرام میں صلاةِ خصوف ادا کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ جب بھی چاند گرہن ہوتا تو وہ اپنے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کیساتھ چاند گرہن کی نماز ادا کرتے تھے۔ اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں ہی چاند گرہن کی نماز ادا کی گئی۔ امام حرم شیخ ڈاکٹر عبداللہ الجہنی نے اس موقع پر بڑا موثر خطبہ دیا۔ انہوں نے برائیوں سے اجتناب کی تلقین کی اور اسلامی شریعت کے مقاصد کی پابندی پر زور دیا۔

شیئر: