Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ سے موسلا دھار بارش کا امکان

ریاض .... ماہر موسمیات ترکی الجمعان نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعہ اور ہفتے کو مملکت کے بیشتر علاقوں میں بوندا باندی ہوگی اور آئندہ ہفتے کے وسط تک ہلکی پھلکی بارش موسلاد ھار بارش میں تبدیل ہوجائیگی۔ جازان، فیفا، مڈمضافات، عسیر کے کوہستانی علاقے، خصوصاً النماص ، رجال المع، مایل، باحہ، مندق، مکہ مکرمہ، طائف وغیرہ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

شیئر: