Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرافے کی گردن درازی

لندن .....یہاں ایک مضحکہ خیز وڈیو نے سب لوگوں کو حیران اور خوش کردیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ وڈیو جو کسی نامعلوم مقام پر اتاری گئی ہے ، ایک سفاری پارک کی ہے جہاںایک خاتون سیاح کار میں بیٹھی ہوئی لنچ کھانے میں مصروف تھی او رلنچ بکس اسکی گود میں تھا۔ قریب سے گزرنے والے ایک زرافے نے یہ منظر دیکھا تو اسکاجی للچایا اور اس نے بیحد خاموشی کے ساتھ ماہرانہ انداز میں اپنی لمبی گردن جھکاتے ہوئے خاتون سیاح کی گود میں پڑا لنچ بکس اٹھالیا۔خاتون سیاح یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئی مگر اس وقت تک یہ زرافہ لنچ بکس میں موجود مختلف چیزوں کو زمین پر گرا چکا تھا اوروہ گرے ہوئے لنچ بکس کو الٹ پلٹ رہا تھا۔ قریب ہی دوسری خاتون سیاح نے موقع کی تصاویر اتاریں ۔ خاتون سیاح کے بارے میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس نے یہ وڈیو امریکہ میں کسی جگہ اتاری ہے اور دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ خواتین اور بچے اس وڈیو کو دیکھ کر بیحد محظوظ ہورہے ہیں تاہم زرافے کی ”گردن درازی“ سے متاثر ہونے والی خاتون نے کسی سے کوئی شکایت نہیں کی او رمعاملے کو ہنس کر ٹالنے کی کوشش کی۔ وڈیو تیار کرنے والی خاتون نے بھی ایسی وڈیو کی تیاری کو اپنا کارنامہ قرار دیا ہے۔

شیئر: