Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلدیاتی کونسل کے کارکنوں کی حماقت

 ایمپل فور گرو، ویسٹ ہل ..... مقامی بلدیاتی کونسل کے کارکنوں نے ایکبار پھر اپنی حماقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے تاہم اس بار انہوں نے حماقت کے ساتھ اووَر اسمارٹ بننے کی بھی کوشش کی۔ کہا جاتا ہے کہ ان کارکنوں نے یہاں کرائے پر ایک گھر میں رہنے والے میک اسکاٹ کے باغیچے کی راہداری پر ایک 10فٹ اونچی باڑ کھڑی کردی اور تماشا یہ کہ ا سکے بعد صاحب خانہ سے تعریف و توصیف کے حوالے سے پوچھا کہ انکا کام کیسا لگا۔ اتنا سننا تھا کہ صاحب خانہ غصہ سے باہر ہوگئے تب ان کارکنوں کو اپنی حماقت کا احساس ہوا اور انہوں نے یہ کہہ کر جان چھڑانے کی کوشش کی کہ ان سے یہ غلطی ہوئی ہے ورنہ انکا ارادہ انہیں تکلیف پہنچانے کا نہیں تھا۔ باڑ کھڑی ہوجانے کے سبب مکان میں رہنے والے مائیک اسکاٹ اسکے بعد نہ تو اپنے گھر سے کار نکال سکتے تھے اور نہ ہی باہر سے کوئی کار انکے گھر میں داخل ہوسکتی تھی۔مقامی بلدیاتی کونسل نے بھی اپنے کارکنوں کی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے او راسکے ازالے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اب پتہ نہیں یہ باڑ کب ہٹے گی اور کب صاحب خانہ کو سکون ملے گا۔

شیئر: