ہوسٹن .... ہوسٹن میں عین اس وقت جب6 فٹ طویل روبوٹ کو متعارف کرنے کی تقریب میں اس کی تعریفیں کی جارہی تھیں کہ اچانک یہ روبوٹ اسٹیج سے نیچے گر گیا اور ساری تعریفیں دھری کی دھری رہ گئیں۔ یہ واقعہ میسا چوسٹس میں پیش آیا۔ اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اسٹیج پر لایا گیا تھا اور یہ اسٹیج پر گھوم پھر رہا تھا کہ اچانک اسٹیج سے نیچے گر گیا۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاءجو اس کی بڑی تعریفیں سن رہے تھے حیران رہ گئے۔ہوسٹن ڈائنامکس کی ٹیم کے کارکن اسے بچانے کیلئے بھاگے لیکن اس وقت تک یہ گر چکا تھا۔ اسکی ساری وڈیو اب سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی ہے جس پر لوگوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتنی تعریفوں کے بعد سوائے ہنسنے کے کیا کرسکتے ہیں۔