اسلام آباد...اسلام آباد کی عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم او ر ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفر حجازی کی ضمانت منظور کرلی۔ ظفر حجازی کو 5،5 لاکھ کے2ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔ پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے الزام عائد کیا تھا کہ ظفر الحق حجازی چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میںگڑ بڑ میں ملوث تھے۔ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو ظفر حجازی پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ایف آئی اے کی رپورٹ پر عدالت نے ظفر حجازی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کیا ۔
ریکارڈ ٹمپرنگ