Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انصاف ملنے کا امکان روشن ہو گیا،طاہر القادری

  لاہور ...پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادر ی نے کہا ہے کہ نواز شریف بتائیں جی ٹی روڈ پر کس کے خلاف نکل رہے ہیں۔نام بتاو ورنہ سمجھیں گے کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ لاہورایئرپورٹ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے آپ کو بددیانت قراردیاتو سازشیں تلاش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا۔ اب انصاف ملنے کا امکان روشن ہوگیا ۔ ماڈل ٹاون کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ قصاص لے کر رہیں گے۔چور پکڑا گیا لیکن قاتل ابھی رہتا ہے۔آئندہ لائحہ عمل کا اعلان ناصر باغ میں خطاب میں کروں گا۔قبل ازیں طاہر القادری اوسلو سے غیرملکی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچے تو ایئرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد استقبال کے لئے موجود تھی۔ ایئرپورٹ سے جلسے کی صورت میں صدر اور دھرم پورہ سے ہوتے ہوئے ناصر باغ کے لئے روانہ ہو گئے۔ جہاں وہ کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

شیئر: