Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان’ ’ریس تھری“ کے لئے تیار

 
پہلے دو سیکوئل میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیاتھا
بالی وڈ کے سلطان سلمان خان ہدایت کار ریمو ڈیسوزا کی فلم کے بجائے ایکشن فلم’ ’ریس تھری‘ ‘کریں گے۔بالی وڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ”ریس“ کے پہلے 2 کامیاب سیکوئلز میں چھوٹے نواب سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیاتھا جبکہ انیل کپور بھی ان کا حصہ تھے ۔ دبنگ خان فلم ”ٹیوب لائٹ“ کی ناکامی کے بعد اسکرپٹ پر پہلے سے بھی زیادہ فوکس کررہے ہیں اور وہ اب صرف ”مسالہ اور پیسہ وصول“ فلمیں ہی کرنا چاہتے ہیں جو اصل میں ان کی انڈسٹری کی پہچان کی ایک وجہ بھی ہے۔اس سے قبل سلو میاں نے معروف ہدایت کار’ ’ریمو ڈی سوزا“ کی ڈانسنگ فلم کرنے کی حامی بھری تھی اور اس کے لیے انہوں نے ہدایت کار کو تاریخ بھی دے دی تھی اور ساتھ ہی ٹریننگ لینا بھی شروع کردی تھی مگر حالیہ رپورٹس کے مطابق ”ٹیوب لائٹ“ کی ناکامی کی وجہ سے سلمان خان اس رول سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں اور خود سے زیادہ نوجوان اداکار ورن دھون کو اس فلم کے لئے موضوع قرار دے رہے ہیں۔’ ’ریس“ کے پروڈیوسر رمیش ترانی گزشتہ 4 سال سے سلو میاں کو فلم کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر اب سلمان خان نے انہیں گرین سگنل دیا ہے ۔ساتھ ہی انہوں نے ایک شرط بھی عائد کی ہے کہ فلم کی ہدایت کاری عباس مستان کی بجائے ریمو ڈیسوزا کریں گے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: