Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حنفی حاجی شرعی رخصت سے استفادہ کیوں نہیں کرتے؟

 مکہ مکرمہ .... حجاج جنوبی ایشیا کے معلمین حنفی مسلک پر عمل کرنے والے حجاج کرام کو اول وقت میں مزدلفہ سے منیٰ کیلئے روانہ ہونے پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔حجاج سے کہا جارہا ہے کہ اگر وہ رات 12بجے تک مزدلفہ میں عبادت پر اکتفا کرکے منیٰ کیلئے روانہ ہوجائیں گے تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔ شریعت نے اسکی اجازت دی ہے۔10ذی الحجہ کی صبح کو نماز فجر کے بعد شدید اژدحام سے بچنے کیلئے شرعی اجازت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ بات جمرات کی رمی کیلئے حجاج کی قافلہ سازی کے انچارج اور مجلس انتظامیہ کے رکن احمد العطاس نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حنفی مسلک پر عمل پیرا حجاج کو اس بات پر بھی آمادہ کرنے کا اہتمام کیا جائیگا کہ وہ 12ذی الحجہ کو نماز فجر کے بعد جمرات کی رمی کرلیں۔ ایسا کرنے سے بہت سارے مسائل سے بچا جاسکے گا۔ احمد العطاس نے یہ بھی بتایا کہ حجاج کو انکی زبانو ںمیں حج آگہی لٹریچر پیش کیا جارہا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ حنفی مسلک پر عمل کرنے والے بیشتر حجاج فجر تک مزدلفہ میں رات گزارنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ وہ آدھی رات تک مزدلفہ میں رہیں۔ اس طرح کرنے سے اژدحام سے بچا جاسکے گا۔

شیئر: