مدینہ منورہ..... مدینہ منورہ کی طیبہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس کی استاد ڈاکٹر نجلاءسعد الردادی نے کھجوروں سے کینسر کا علاج دریافت کرلیا۔ انہوں نے کنگ عداالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے پروانہ¿ ایجاد حاصل کرلیا۔ ڈاکٹر نجلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھجوروں کے ذریعے کینسر کا جو علاج تیار کیا ہے وہ فطری علاج ہے۔ اسکے منفی اثرات نہیں۔ اسے ماحول دوست علاج کہا جاسکتا ہے۔ سستا ہے ، محفوظ ہے ۔ ڈاکٹر نجلا 2016ءمیں اپنی ایک اور ایجاد پر بھی کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی سے پروانہ¿ ایجاد حاصل کرچکی ہیں۔ انکے مضامین سائنسی مجلات میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔