دوحہ ..... ہیومن رائٹس واچ نے قطر میں اقامہ دائمہ کارڈ کے قانون کو خواتین اور انکے بچوں کےخلاف امتیازکا حامل قرار دیدیا۔ مشرق وسطیٰ میں خواتین کے حقوق کی اسکالر نے واضح کیا ہے کہ قطر کو خواتین اور انکے بچوں کےخلاف امتیازی سلوک بند کرنا ہوگا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ بچوں کو شہریت کے بجائے اقامہ دینے کی تجویز کے باعث بچوں کی حیثیت دوسرے درجے کی ہوجائیگی۔ اس قانون نے ایک ہی خاندان کے مختلف افراد کے درمیان امتیاز اور علیحدگی کا خطرناک مسئلہ کھڑا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریت کے حصول کے سلسلے میں بچوں کو ماں باپ جیسے حقوق ملنے ضروری ہیں۔قطری کابینہ نے گزشتہ ہفتے قطری خواتین سے شادی کرنے والے غیر ملکیوں کو اقامہ دائمہ دینے کا قانون منظور کیا ہے ۔ ایسے غیر ملکیوں کو بھی اقامہ دائمہ دیا جائیگا جنہوں نے ملک کیلئے شاندار خدمات انجام دی ہونگی۔ اعلیٰ صلاحیت کے مالک غیر ملکیوں کو بھی اس کا موقع فراہم ہوگا۔