دوحہ ...... دوحہ میں متعین ایرانی سفیر محمد سبحانی نے واضح کیا ہے کہ ایران اور قطر کے درمیان اقتصادی لین دین بڑھانے کا بڑا اچھا موقع ہاتھ آگیا ہے۔انہوں نے قطر کے ساتھ سمندری اورفضائی راستے سے تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارت کوفروغ دینے کے حوالے سے بعض رکاوٹیں ہیں جنہیں حل کرلیا جائیگا۔ ایران سے قطر کےلئے فضائی اور سمندری راستے سے سامان منتقل کرنے میں کوئی مشکل درپیش نہیں۔