Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج سعودی ہدایات کی پابندی کریں، شاہ مراکش

رباط ....مراکش کے فرمانروا شاہ محمد السادس نے اپنے ملک کے عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ فریضہ حج کو منظم کرنے والی سعودی ہدایات کی پابندی کریں۔ انہوں نے ارض مقدس روانہ ہونے والے مراکشی عازمین کے پہلے کاررواں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حج انتظامات کے حوالے سے سعودی حکام کی ہدایات کی پابندی ضروری ہے۔انہوں نے اپنے ملک کے عازمین کو اس بات کی بھی ترغیب دی کہ وہ ارض مقدس میں مراکش کے تاریخی تمدن اور اس کی کثیر ثقافتی شناخت کو اجاگر کریں۔شاہ مراکش نے کہا کہ عازمین حج کی ذمہ داری ہے کہ وہ پوری دنیا کے سامنے اس بات کا ٹھوس ثبوت دیں کہ انکا قبلہ اور عقیدہ ایک ہے۔ اقوام و ممالک ، مسلک فرقے اور زبان کے اختلافات کے باوجود سارے مسلمان ایک ہیں۔

شیئر: