پشاور.. لوئر دیرمیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران خود کش دھماکے میں پاک فوج کے میجر سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 3 میں سے ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔میجر اور 3 سپاہی جاں بحق ہوگئے۔ ایک دہشت گرد کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔آپریشن کی سربراہی کرنے والے میجر علی سلمان جاںں بحق ہوئے ۔ دیگر اہلکاروں میں حوالدار غلام نذیر، حوالدار اختر اور سپاہی عبدالکریم شامل ہیں۔ میجر علی سلمان کا تعلق پی ایم اے کے 112 لانگ کورس سے تھا ۔ واضح رہے کہ ردالفساد کے تحت انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 9 ہزار سے زائد آپریشن کئے جاچکے ۔