Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور میں دماغی بخار سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

لکھنؤ-----بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور میں دماغی بخار سے معصوموں کی ہونے والی موت کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں علاج کے دوران 3بچوں کی موت ہو گئی۔ اس میں سے 2 گورکھپور اور ایک نیپال کا رہنے والا تھا۔ جنوری سے لے کر اب تک میڈیکل کالج میں علاج کے دوران 111 معصوموں کی موت ہو چکی ہے جبکہ اب بھی 106 بچوں کا میڈیکل کالج میں علاج جاری ہے۔دماغی بخار کے علاج کے سلسلے میں محکمۂ صحت بالکل کام نہیں کررہا اور ڈاکٹر وطبی عملہ یوگی حکومت کے کہنے میں نہیں۔ وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے لیڈران لاکھ یہ دعویٰ کریں کہ انسی فلائٹس کی بیخ کنی کیلئے یوپی میں خصوصی بجٹ پاس ہوا ہے لیکن یہ بہت بڑا جھوٹ ہے بلکہ سابقہ بجٹ میں تخفیف کرکے انسی فلائٹس کی جانب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایسے میں مریضوں کی تعداد اسپتالوں میں بڑھتی جارہی ہے۔ یہ حال صرف مشرقی یوپی کا ہی نہیں بلکہ ریاست کے دوسرے اضلاع میں بھی طبی سہولیات معدوم ہوچکی ہیں۔

شیئر: