ٹوکیو۔۔۔جاپان میں ایک ایسا ریسٹورنٹ کھولا گیاہے جہاں بندر ویٹرکا کام انجام دے رہا ہے۔ بندرکو مخصوص یونیفارم پہنائی گئی ہے۔ جو بھی صارف حکم دیتا ہے وہ فوری حکم بجا لاتا ہے۔اب یہ ریسٹورنٹ اتنا مشہور ہوگیا ہے کہ جاپان آنیوالے سیاح بھی یہاں آتے ہیں۔اس ’’ویٹر‘‘کا محنتانہ صرف کیلے ہیں جو اسے کھلا دیئے جاتے ہیں ۔ پیٹ بھرنے کے بعد صبح سے شام تک ریسٹوران آنے والے مہمانوں کاحکم مانتا رہتا ہے۔ یہ ہوٹل ٹوچیگی شہر میں کھولا گیا ہے۔ بندر کی عمر تقریباً17سال ہے۔ اس ریسٹوران میں پہلے ویٹرز کام کرتے تھے اور یہ صرف انہیں دیکھا کرتا تھا ۔ ان کی دیکھا دیکھی یہ بھی ہوٹل آنے والے لوگوں کو نیپکن پہنچا دیاکرتا تھا۔ ہوٹل کے مالک نے پھر فیصلہ کیا کہ یہ بندربھی ویٹر کے ساتھ ان مہمانوں کے پاس جایا کریگا۔کبھی کبھار اس سے غلطی بھی ہوجاتی ہے۔ ہوا یہ کہ ایک بار وہ مٹر کے دانے ایک پلیٹ میں بھر کر لا رہا تھا کہ اچانک گر گئے۔دوبارہ بھاگتا ہوا گیا اورمٹر کے دانے پلیٹ میں رکھ کر لا دیئے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے خوب پتہ تھا کہ اس نے کہا ں غلطی کی ہے۔اب مزید 2بندروں کو بھی تربیت دی جارہی ہے۔ ہوٹل کے مالک نے کہا کہ میں ان بندروں کو اپنی فیملی کی طرح رکھتا ہوں۔انہی کے ساتھ رہتا اورسوتا بھی ہوں۔ یہ بڑے شرارتی بھی ہیں۔