سڈنی ۔۔۔ آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات اور ہالینڈ کے مختلف مقامات پر پولیس نے چھاپے مارتے ہوئے17 منشیات اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ آسٹریلیا کی وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے منشیات سمگلروں کے خلاف آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے بین البراعظمی گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد کر حراست میں لے لیا ہے جن کی قومیت متحدہ امارات بتائی گئی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات اور ہالینڈ کے مختلف مقامات پر بیک وقت کیے گئے آپریشن میں سڈنی سے 10، دبئی سے 5 اور ہالینڈ میںسے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 2 ٹن منشیات بھی قبضہ کر لی گئی ہیں۔ آسٹریلوی حکام گزشتہ برس سے اس کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔ گذشتہ منگل کو حتمی کارروائی کے لیے سڈنی کے 32 گھروں پر چھاپے مارے گئے۔