Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن:اسمگلرنے 50تارکین کو ڈبودیا

 صنعاء..... اسمگلرنے صومالیہ اورایتھوپیا کے کم از کم 50تارکین وطن کو یمن کے ساحل کے سامنے غرقاب کردیا۔ اسمگلر نے انہیں کشتی سے چھلانگ لگانے پر مجبور کردیا تھا۔عالمی تنظیم برائے ترک وطن کے حوالے سے عالمی خبررساں ایجنسی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک اسمگلر نے جان بوجھ کر صومالیہ اور ایتھوپیا کے کم از کم 50تارکین کو یمن کے ساحل کے سامنے ڈبو دیا۔ اس نے 120مسافروں کو سمندر میں چھلانگ لگانے پر مجبور کردیا تھا۔ نجات پانے والوں کا کہناہے کہ اسمگلر انہیں ساحل کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں کو دیکھ کر سمندر کے اندر لے گیا اور وہاں انہیں کشتی سے اترنے پر مجبور کردیا۔ 29نعشیں مل گئی ہیں۔22لاپتہ ہیں۔ ڈوبنے والوں کی عمریں 16برس کے لگ بھگ تھیں۔
 
 

شیئر: