راولپنڈی ...فوجی ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے کہاہے کہ راجگال وادی میں آپریشن خیبرفورمیں کامیاب پیشرفت جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ آپریشن 12 سے14 ہزارفٹ کی بلندی پر شروع کیاگیا۔ کارروائی کے لئے اتنی بلندی پراسلحہ وگولہ بارود اور راشن سمیت کمک کی فراہمی کو یقینی بنانا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ علاقہ خالی کرالیاگیا۔ اب علاقے کی مکمل صفائی کاعمل جاری ہے۔ چند دنوں میں آپریشن خیبرفورکی تکمیل کااعلان کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن ردالفسادکی بنیادی خصوصیت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرنا ہے جو پاکستان بھرمیں بعض مقامات پر چھپے ہوئے ہیں۔