امیرکویت نے قطر کو روڈ میپ بھجوادیا
کویت .... امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک کے ساتھ بحران کے موضوع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو ایک مکتوب بھیج دیا۔ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر مشتمل ہے۔کویت سعودی عرب، مصر، عمان،امارات، بحرین کی قطر کے ساتھ براہ راست گفت و شنید کی مہم چلائے ہوئے ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ امیر کویت کے قاصدشیخ صباح الخالد الصباح کی دوحہ کے حکام سے ملاقاتیں بیحد مثبت رہیں۔دوسری جانب کویتی ذرائع ابلاغ نے امیر قطر کے نام امیر کویت کے مکتوب کے اہم نکات جاری کئے ہیں۔ جریدہ القبس کا کہناہے کہ خلیجی بحران حل کرنے کیلئے روڈ میپ تیار کیاگیا ہے۔کویت اور دیگر فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کی ضمانتیں دینگے۔ بحران کا تصفیہ 5جولائی کو قاہرہ میں ہونے والے اجلاس کی جانب سے جاری کر دہ 6اصولوں کے مطابق ہوگا۔ اس سلسلے میں اسلامی امریکی سربراہ کانفرنس کی قراردادیں بھی اساس کا کام دینگی۔