Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر عقل کی آواز نہیں سنے گا، اماراتی سفیر

ابوظبی .... برطانیہ میں متعین اماراتی سفیر سلیمان المزورعی نے واضح کیا ہے کہ قطر انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک کے مطالبات قبول نہیں کریگا۔ وہ بحران کے حل کیلئے حکمت اور فراست کے آگے نہیں جھکے گا۔ المزروعی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس حوالے سے قطر کا کردار انتہائی منفی ہوگا۔ اس نے اب تک عرب ممالک کے مطالبات پر کان نہیں دھرا ہے۔ آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔ ہماری آرزو ہے کہ بحران طول نہ پکڑے۔

شیئر: